پشاور پولیس کا سرچ ٗ50 افغان مہاجرین اور سنگین مقدمات میں مطلوب 225مشتبہ افراد گرفتار ..
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس کا سرچ ٗ50 افغان مہاجرین اور سنگین مقدمات میں مطلوب 225مشتبہ افراد گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء)پشاور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران50 افغان مہاجرین اور سنگین مقدمات میں مطلوب بارہ اشتہاری ملزموں سمیت 225 مشتبہ افراد و منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و کارتوس،منشیات اور 250 شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں جبکہ تحفظ مکانات آرڈیننس اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر دو سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔

ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر پشاور پولیس نے کینٹ ،رورل اور سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں لیڈیز پولیس ، بی ڈی یو اور سراغ رساں کتوں کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا اس دوران غیر قانونی طور پر مقیم پچاس افغان مہاجرین ، سنگین مقدمات میں مطلوب بارہ اشتہاری ملزم اور 173 جرائم پیشہ ، مشتبہ افراد و منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے 39 پستول ،چار کلاشنکوف ، سات رائفل، دو بندوق،ایک کالاکوف، 1286 کارتوس،19 کلو گرام چرس،چھ سو گرام ہیروئن اور 250 بوتل شراب برآمد ہوئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 18:18:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں