پشاور، چوہوں نے ہوٹل میں ٹھہرے تین افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا
تازہ ترین : 1

پشاور، چوہوں نے ہوٹل میں ٹھہرے تین افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء ) پشاور میں خون خار چوہوں نے مقامی آبادیوں کے بعد اب فائیو سٹا ر ہوٹلوں کا رخ کر لیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق کے مطابق پشاور کے مقامی ہوٹل میں ٹہرے تین افراد کو چوہوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں ہسپتال لیجانا پڑا۔تینوں افراد ایک ہوٹل میں قیام پزیر تھے اور الگ الگ کمروں میں ٹہرے ہوئے تھے کہ چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسی نیشن دے کر فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور چوہوں کے اس انتہائی اقدام پر متاثرہ افراد نے ہوٹل انتظامیہ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 17:35:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں