پشاورمیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،افغان شہریوں سمیت45مشتبہ افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

پشاورمیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن،افغان شہریوں سمیت45مشتبہ افراد گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل۔2016ء)پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 45مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیا ہے،گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ پھندوں کی حدود میں سرچ اپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طورپررہائش پذیراور اشتہاریوں سمیت45سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف،پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلی ،گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں ،پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پھندو منتقل کردیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 16:53:18

اپنی رائے کا اظہار کریں