شہر میں نکاسی آب کے نظام پر کام کی رفتار کوتیز کرکے جلدمکمل کیاجائے ،شوکت یوسفزئی
غیر ضروری تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،فوکل پرسن میگا پراجیکٹس پشاور
جمعرات 28 اپریل 2016 21:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) پشاورمیگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن شوکت یوسفزئی نے شہر کے اندر (سیوریج) نکاسی آب کے نظام پر کام کی رفتار کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پشاور اور متعلقہ حکام کو شہر میں تمام نا مکمل ڈرینز پر کام کی رفتار تیز کرے اور مقررہ مدت میں انہیں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں اور خبر دار کیا ہے کہ غیر ضروری تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ، ایم ایس پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئرز، ٹھیکیدار اور ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں شہر کے مختلف حصوں میں جگہ جگہ کھدائی کے بعد کام کو ادھورا چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور شرکاء کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایم ایس پی کی پرفارمنس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
پی ڈی ایم ایس پی نے اجلاس کو بتایا کہ ناقص کارکردگی پر ٹھیکیدار مائیکو کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انم صنم سے جی ٹی روڈ تک کا ٹھیکہ اسی ہفتے دے دیا جائے گا جبکہ سٹار بیکری، گاڑی خانہ، سرسید چوک گلبہار اور ٹیکنیکل کالج ڈرینز پر کام دو دن میں شروع کر دیا جائے گا۔ ایم ایس پی کو ہدایت کی گئی کہ وہ پھندو روڈ ڈرین اور انم صنم چوک سے سٹار بیکری تک ڈرین پر بھی جلد کام کا آغازجلد کر یں۔ شوکت یوسفزئی نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت عوام کو مزید تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتی اس لئے جو ٹھیکیدار بروقت کام مکمل نہیں کریگا اس کے خلاف بلا امتیاز سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ کھڈے کھودنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ڈرین پر کام شروع کرنے سے قبل متعلقہ ایم پی اے کو ضرور آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ پشاور شہر صاف ستھرا شہر بنے اورشہر کی صفائی اور سیوریج نظام کو بہتر کیا جائے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر یا معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار