سورن سنگھ قتل کیس میں سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا
تازہ ترین : 1
سورن سنگھ قتل کیس میں سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش ..

سورن سنگھ قتل کیس میں سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا

پوعپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل۔2016ء)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرسورن سنگھ قتل کیس میں سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کردیا گیاہے۔ڈی پی او بونیر خالد حمدانی کے مطابق سابق سینیٹر امرجیت سنگھ ملہوترا کو بھی سورن سنگھ کے قتل کیس میں شامل تفتیش کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ امیرجیت سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 22مئی کو بونیر میں اپنی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرسورن سنگھ قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے مختلف مقامات سے دو بلدیاتی نمائندوں سمیت چھ افراد کو گرفتا ر کر لیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/04/2016 - 19:35:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں