وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایس ایم ایس اورایزی لوڈ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،میاں جمشیدالدین

ذاتی پسند وناپسند ،اقرباء پروری کادورگزرچکا ،ٹھیکوں کی نیلامی، ملازمتوں کی بندربانٹ ،سیاسی مفادات کا حصول سیاستدانوں کاوطیرہ بن چکاتھا ،وزیرایکسائز خیبرپختونخوا

جمعرات 28 اپریل 2016 17:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ایس ایم ایس اورایزی لوڈ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ صوبے کے حقوق کے حوالے سے کسی سیاسی مصلحت کاشکار ہوتے ہیں بلکہ ہمیشہ صاف وشفاف سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میاں جمشیدالدین نے کہا کہ ذاتی پسند وناپسند اوراقرباء پروری کاوہ دورگزرچکاہے جس میں ٹھیکوں کی نیلامی، ملازمتوں کی بندربانٹ اورسیاسی مفادات کا حصول سیاستدانوں کاوطیرہ بن چکاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنی سیاسی بقا کی فکر کرنے کی بجائے نظام کو درست کرنے کے لئے نہ صرف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں بلکہ کرپشن کے راستے محدود کرنے کے لئے مؤثر پالیساں بھی بنائی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنہری خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں مگرجو لوگ مستقبل میں اچھے دنوں کی آس لگائے بیٹھے اپنی روایتی خودغرضی کے منصوبوں پر ڈٹے ہوئے ہیں تووہ جان لیں کہ اب عوام کو یقین ہوگیاہے کہ ان کے خون پسینے کی کمائی پی ٹی آئی جیسے محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے جس کی ایک ایک پائی صرف عوام کے فلاح وبہبود پر ہی خرچ ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں