پشاور،مسلح اغواء کاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان کی غرض سے نوجوان کو دن ڈیہاڑے دکان سے اغواء کرلیا

بدھ 27 اپریل 2016 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پشاور اندر شہر میں مسلح اغواء کاروں نے 20 لاکھ روپے تاوان کی غرض سے نوجوان کو دن ڈیہاڑے دکان سے اغواء کرلیا پولیس نے واقعہ میں ملوث چار اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ اندر شہر کے رہائشی بابر علی ولد عبدالباقی نے تھانہ خان رازق شہید میں رپورٹ درج کر اتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا باسط علی اندر شہر صرافہ بازار میں واقع فیصل مارکیٹ میں اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا اس دوران ملزمان خالدولد افضل ،بلال ولد واصل ،حیات ولد فضل الرحمان اورفرید اﷲ ولد سید غلام وہاں آئے اورزبردستی اس کے بیٹے باسط علی کو اغواء کرتے ہوئے اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے مدعی نے بتایا کہ اغواء کاروں نے اس کے بیٹے کی بازیابی کیلئے 20 لاکھ روپے تاوان کا بھی مطٰالبہ کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں