ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی پیسکو
تازہ ترین : 1

ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی پیسکو

پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل۔2016ء ) 132کے وی پشاور انڈسٹریل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 28 اپریل صبح 8 بجے سے دوپہر 12 تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نوتھیہ,سنہری مسجد,شیخ محمدی,پی اے ایف,اباسین,لنڈی ارباب2,انڈسٹریل فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․ 132کے وی جمرود گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی29 اپریل صبح 8بجے سے دوپہر12 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی مکہ سٹیل,نارتھ ویسٹ ہسپتال,ایف ٹی وڈ,الحافظ,ایکسریس 4 فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․132کے وی کوہاٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی28 اپریل صبح 8بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گھمبٹ اولڈ,خڑمتو,لاچی ایکسپریس,کالج ٹاؤن,کوہاٹ ایکسیرس,کوہاٹ ٹنل فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے․

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 18:00:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں