وزیرستان کے طلبا کا اپنے مطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج

شدید گرمی میں ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کرتے ہوئے پشاور پریس کلب پہنچ گئے

بدھ 27 اپریل 2016 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) شورش زدہ قبائلی علاقے وزیرستان کے طلبا نے اپنے مطالبات کے حق میں انوکھا احتجاج کیا مظاہرین شدید گرمی میں ڈھول کی تھاپ پر اپنا روایتی رقص کرکے پشاورپریس کلب کے سامنے پہنچ گئے،فاٹا سٹوڈنٹس نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاورمیں ریلی نکالی ،مظاہرے میں شریک طلباء اورقبائلی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت نے ہردور میں قبائلیوں کے ساتھ دعوے توبہت کئے تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیاہمارا مستقبل کوداؤ پرلگایا ہے ۔

(جاری ہے)

انکامزید کہنا تھا کہ قبائلی عوا م کے لیے حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نئی نئی پالیساں تو بنائی جا رہی ہیں، تاہم اب تک ا ن پالیسوں پر عمل درآمد نہ کرنا لمحہ فکریہ ہیں۔ ، طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، لیکن جب تھک گئے تو تفریح کے لیے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص شروع کیا۔مظاہرے میں طلبا سمیت قبائلی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے بعد ان کے ساتھ کئی وعدے کیے تھے، تاہم اب تک ان وعدہ پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں