محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 5 پلازے سیل کر دیئے
تازہ ترین : 1

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 5 پلازے سیل کر دیئے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 5 پلازے سیل کر دیئے ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ ان پلازوں کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ‘ کارروائی میں 10 لاکھ روپے کی ریکوری بھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی جس کے دوران موقع پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی جائیداد سیل نہیں ہو گی۔

وقت اشاعت : 27/04/2016 - 16:31:17

اپنی رائے کا اظہار کریں