ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش والا پرویز خٹک کا ٹویٹر اکاوٴنٹ جعلی نکلا ‘وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کاحکم

شہریت دینے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے ‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی وضاحت

بدھ 27 اپریل 2016 13:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر مشتاق غنی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیشکش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہریت دینے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے، اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ویسٹ انڈین کپتان کو ملک کی شہریت دینے کی پیش کش کی اور جس اکاوٴنٹ سے ملکی شہریت کی پیش کش کی گئی وہ بھی جعلی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کاحکم دیدیا واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے ٹویٹ کے حوالے سے خبر زیر گردش رہی کہ پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انھیں سیمی خان کہہ کر” پخیر راغلے“ بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں