پشاور،یکہ توت میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، اے ایس آئی قتل

بدھ 27 اپریل 2016 11:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) یکہ توت کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اے ایس آئی کو قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ یکہ توت کے علاقے پنچ کھٹہ میں پیش آیا جہاں پر قیصر علی شاہ نامی پولیس اہلکار جو کہ اے ایس آئی ہے پر گھر کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی اطلاع پر مقامی لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکار کی لاش خیبر میڈیکل کالج پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں