کسان کنونشن ملک میں کاشتکاری کوسائنسی بنیادوں پر فروغ میں معاون ثابت ہوگا گورنر اقبال ظفر جھگڑا

منگل 26 اپریل 2016 22:55

پشاور ۔26 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ کسان کنونشن ملک میں کاشتکاری کوسائنسی بنیادوں پر فروغ میں معاون ثابت ہوگا،زراعت میں خودکفالت کے حصول کیلئے ہمیں جدید سائنسی طریقے اپناناہونگے۔ کسان کنونشن کے انعقادسے جدیدسائنسی طریقوں کے بارے میں کسانوں میںآ گاہی پیداہوگی اورہم فی ایکڑپیداوارکومطلوبہ ہدف تک بڑھانے کے قابل ہوجائینگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی ونیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ تین روزہ ساتویں کسان کنونشن کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل PARDنگہت مہروز، ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورکیپٹن(ر)عبدالمجیدنیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرPIDشبیداللہ وزیر اورملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،کشمیر اور قبائلی علاقہ جات سے آئے کسان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی ونیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نگہت مہروزنے کہاکہ رسمی طریقہ تربیت کے ساتھ ساتھ کسان کنونشن میں کسانوں کوترویج وسہولت مہیاکرنے کیلئے مختلف ذرعی شعبہ جات جیسے نیفا،پیرسباق،لائیوسٹاک وڈیری ڈیویلپمنٹ،ذرعی ترقیاتی بینک وغیرہ کے ماہرین وکسانوں سے براہ راست مشاورت وگفتگوبھی کی جائے گی ۔

گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ زراعت کاحصہ قومی پیداوار میں21فیصدہے اورکل آبادی کے تقریباً45فیصد لوگ ذراعت سے وابستہ ہیں جس سے صاف ظاہرہے کہ ذراعت ہماری معاشی اورسماجی سرگرمیوں کامحورہے لیکن بدقسمتی سے فی ایکڑ پیداوارمیں ہم دنیاکے اکثرممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں جسکی بنیادی وجہ روایتی طریقوں کااستعمال ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں زراعت میں مطلوبہ اہداف کے مطابق بڑھنے کیلئے جدید سائنسی طریقوں کواپناناہوگا ۔آخرمیں گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑانے اکیڈمی کیمپس میں پودالگایا ورمختلف سٹالزکامعائنہ کیاجوسرکاری اورنجی سماجی اداروں کی طرف سے لگائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں