وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنے سے روک دیا

وزیر اعظم کے سوات کے دورہ کے موقع پر ممکنہ طور پر واپس لینے کااعلان کیا جائے گا

منگل 26 اپریل 2016 19:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنے سے ایف بی آر کو روک دیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سوات کے دورہ کے موقع پر ممکنہ طور پراسے واپس لینے کااعلان کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژن کے کسٹم ایکٹ کے نفاذ واپس لینے پر وزارت قانون اور ایف بی آر نے اس کی مخالفت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ ختم کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو اسال کی جا چکی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ سوات کے موقع پر ہونے والے جلسہ میں اس کاباقاعدہ طو ر پر اعلان کردیا جائے گا ۔

تاہم ایف بی آر کو نئے دفاتر کے قیام سے بھی روک دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ واپس لینے کے لئے ایوان صدر کو بھی سفارشات کی گئی ہے وزیر اعظم کی جانب سے یہ سفارشات کی جا چکی ہے تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پہلے سے ہی گورنر کے توسط سے سمری صدر مملکت کو ارسال کی جا چکی ہے تاہم صدر مملکت کی جانب سے تاحال اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں