پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری
تازہ ترین : 1

پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء)پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، نواحی علاقے چارپریزہ میں پانچ دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما اسرار اﷲ کررہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھاکہ نواحی علاقوں کے عوام بجلی کے بل وقت پر دیتے ہے، لیکن اس کے باوجود پانچ دن تک بجلی کاغائب ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر واپڈا نے فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو اگلا مظاہرہ گورنر ہاوس کے سامنے کیا جائے گا، مظاہرے میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 19:02:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں