پشاور ،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کانگو وائرس کا مبینہ شکار مریض دم توڑ گیا

منگل 26 اپریل 2016 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کانگو وائرس کا مبینہ شکار مریض دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق بنوں کے 38سالہ زیشان کو چوبیس اپریل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سال دوہزار سولہ کے دوران پہلا کانگو کیس سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل دوہزار پندرہ میں 38کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں چودہ افراد جاں بحق ہوئے تھے کانگو وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد کا تعلق افغانستان سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں