پشاور،بیروز گار وٹرنری ڈاکٹروں کو10لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ دیا جائیگا،محب اﷲ خان

منگل 26 اپریل 2016 18:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محب اﷲ خان کی زیر صدارت منگل کے روز محکمہ لائیو سٹاک کے کمیٹی روم پشاور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال2016-17کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت،ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 5جاری ترقیاتی سکیموں کی موجودہ صورتحال پر تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا اور معاون خصوصی نے تمام سکیموں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ اجلاس میں 6نئی مجوزہ سکیموں پر اتفاق کرتے ہوئے حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ صوبے میں انصاف وٹرنری کلینکس کے اجراء کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے پہلے مرحلے میں 5سوملین روپے کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں اس پروگرام کا مقصد زمینداروں کو نہ صرف خدمات فراہم کرنا ہے بلکہ بیروز گار وٹرنری ڈاکٹروں کو باعزت روزگار بھی میسر ہوگا۔ اجلاس میں تمام جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں