خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان کے تحفظات پر مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ..
تازہ ترین : 1

خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان کے تحفظات پر مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان کے تحفظات پر مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاور کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پیش کرے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں افغان کمشنریٹ، فاٹا سیکرٹریٹ اور افغان قونصلیٹ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا جو افغان مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 14:48:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں