وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش
تازہ ترین : 1

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ویسٹ انڈین ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ فخریہ طور پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی فرمائش پر ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کررہے ہیں ،خوش آمدید سیمی۔

جواب میں ڈیرن سیمی نے بھی پشتو میں ٹویٹ کرکے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے پشتو زبان سے تھوڑی بہت واقفیت حاصل کی اور اب وہ پشتو میں ٹویٹ کرکے اپنے مداحوں سے داد سمیٹ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 13:23:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں