ایم ڈی خیبر بینک نے کسی کے کہنے پر سازش کی اُس کو بھی بے نقاب کیا جائے جماعت اسلامی احتساب سے نہیں ڈرتی جماعت اسلامی کے اندر پہلے ہی سے احتساب کا نظام موجود ہے

جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور مولانا حنیف اﷲ کا اجلاس سے خطاب

پیر 25 اپریل 2016 20:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور مولانا حنیف اﷲ نے کہا ہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے کسی کے کہنے پر سازش کی اُس کو بھی بے نقاب کیا جائے جماعت اسلامی احتساب سے نہیں ڈرتی جماعت اسلامی کے اندر پہلے ہی سے احتساب کا نظام موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب اور تحقیقاتی رپورٹ آنے پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مولانا حنیف اﷲ نے کہاکہ تحیقاتی کمیٹی کی پورٹ جماعت اسلامی کی فتح ہے اور ایم ڈی خیبر بینک کے خلاف جلدازجلد کاروائی کی جائے اور اُن کو اپنے عہدے سے ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جماعت اسلامی کے خلاف بیان بازی چور مچائے شور کے متراد ف ہے پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہورہی تھی سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر کو گرفتار کیا گیا تو وہ گارڈ سے اسلحہ چھین کر خود کشی کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پر تنقید کرنے والے سیاسی جماعتیں کیا اپنی کرپشن بھول گئے خیبربینک کے ایم ڈی نے سازش کے طور پر سفید جھوٹ بولا اور اختیارات سے تجاواز کیا اور بینک میں پیسوں کے غوض اپنے رشتہ داروں کو بینک میں بھرتی کیااور خیبربینک کو ماں کا دودھ سمجھ کر خوب لوٹ مار کی تو جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ نے ان کے خلاف ایکشن لیا تو وہ ہواس باختہ ہوگئے اور اپنی کرپشن چپوانے کے لیے جماعت اسلامی پر الزامات لگا دی ہے جس میں جماعت اسلامی سرخرو ہوکر نکل آئی اس پر ہم اﷲ تعالیٰ کے شکر گزار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں