قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز، سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے گولڈ میڈل، سندھ کے نعمان نے سلور اور پنجاب کے اصغر خلیل نے براؤنزمیڈل جیت لیا

پیر 25 اپریل 2016 19:22

قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز، سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے گولڈ میڈل، سندھ کے نعمان نے سلور اور پنجاب کے اصغر خلیل نے براؤنزمیڈل جیت لیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء ) قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز کے سکواش ایونٹ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے گولڈ میڈل جیت لیا،جبکہ سندھ کے نعمان نے سلور اور پنجاب کے اصغر خلیل نے براؤنزمیڈل اپنے نام کیا جبکہ ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچز میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجاز،کومل اور کائنات ،اسلام آباد کی چمن،روما یوسف اور اقصیٰ نے اگلے راؤنڈمیں پہنچ گئیں۔

اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹس میں کھیلے جانیوالے قائد اعظم بین الصوبائی سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خیبر پختونخواکے مہران جاوید نے سندھ کے کھلاڑی نعمان کو 3-0سے ہراکر چمپئن ٹرافی جیت کر صوبے کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔جبکہ میچ میں پنجاب کے اصغر خلیل نے خیبر پختونخواکے عماد فریدکوشکست دیکر براؤنزمیڈل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچز میں خیبر پختونخواکی لائبہ اعجاز نے گلگت بلتستان کی کھلاڑی مہرین کو 3-0سے ہرایا،خیبر پختونخواکی کائنات نے گلگت بلتستان کی ردما کو3-0سے اور خیبر پختونخواہی کی کھلاڑی کومل نے گلگت بلتستان کی شمائلہ کو 3-0سے شکست دی جبکہ اسلام آباد کی چمن نے بلوچستان کی ساجدہ کو 3-0سے،اسلام آباد کی روما یوسف نے بلوچستان کی اقراء اور اقصیٰ نے بلوچستان ہی کی اعظم بی بی کو3-1سے ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے خیبر پختونخواکی سکواش کھلاڑی لائبہ اعجاز نے اس عزم اکا اظہار کیا ہے کہ انشاء اﷲ وہ قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کریں گی۔لائبہ اعجاز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں جاری قائد اعظم بین الصوبائی یوتھ گیمزکے سکوا ش ایونٹ میں پنجاب،اسلام آباد،بلوچستان ،سندھ ،گلگت بلتستان اور فاٹا کے کھلاڑی شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں