یوم مزدور کو بھرپور طریقے سے منایاجائے گا‘ شفیع الله
تازہ ترین : 1

یوم مزدور کو بھرپور طریقے سے منایاجائے گا‘ شفیع الله

پشاور۔ 25 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل۔2016ء )یوم مزدور کے حوالے سے ہائیڈرو کا اجلاس علی سید اور زونل وائس چیئرمین شفیع الله کی زیرصدارت خیبرسرکل حیات آباد میں منعقدہوا‘ اجلاس میں ہائیڈرویونین کے کارکنوں سمیت بڑی تعدادمیں مزدوروں نے شرکت کی اور اس بات کا فیصلہ کیاگیاکہ یوم مزدور کو بھرپور طریقے سے منائینگے‘ اسی دن شگاگو میں مزدور طبقہ پر گولیاں چلائی گئی تھیں اور ان مزدوروں کی قربانیوں کی بدولت آج پوری دنیاکے مزدور 8گھنٹے کام کرتے ہیں اسی دن کی آفادیت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سرمایہ دارکارخانوں اور جاگیردار مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور اپنے حقوق کیلئے اکٹھے ہوجائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2016 - 14:56:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں