پشاور،گلبہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو جاں بحق
تازہ ترین : 1

پشاور،گلبہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سسر اور بہو جاں بحق

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل۔2016ء ) پشاور کے علاقے گلبہار نمبر دو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سسر اور بہو کی جان لے لی ، دونوں مقتول بچے کو سکول چھوڑنے کیلئے جا رہے تھے کہ گلبہار نمبر دو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سانحے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2016 - 11:40:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں