سیلاب اور بارشوں سے شانگلہ اور کوہستان کو ممکنہ طور پر آفت زدہ قرار دینے کی تفصیلاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی

اتوار 24 اپریل 2016 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) سیلاب اور بارشوں سے شانگلہ اور کوہستان کو ممکنہ طور پر آفت زدہ قرار دینے کی تفصیلاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ سوات سمیت چار اضلاع کو آفت زدہ نہ قرار دینے کی سفارشات بھی تیار کی ہے حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہستان اور شانگلہ بری طور پر متاثر ہو چکا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے ، زخمی ہونے والوں کے لئے پالیسی کے تحت معاوضہ جات کا اعلان کیا تھاتاہم اراکین اسمبلی کی سفارشات کی روشنی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دونوں اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے فیصلے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے محکمہ مال سے نقصانات کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی تاکہ ان نقصانات کی روشنی میں دونوں اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اضلاع میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے ۔ واضح رہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے اپنے دورے کے موقع پر دونوں اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیاتھا تاہم اس کا حتمی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے دیدیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں