وانا میں اغواء سات سرکاری ملازمین کی بازیابی ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بھی نہ ہوسکی

اتوار 24 اپریل 2016 18:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) وانا میں اغواء ہونے والے سات سرکاری ملازمین کی بازیابی ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کے مطابق ایک ملازم اغواء کارو ں سے فرار ہو کر پشاور پہنچ گیا ہے فاٹا ڈویلولپمنٹ اتھارٹی کے عقیل بنگش ، سیف الرحمان ، الیا س ،غفور احمد ، شاہد احمد ، عاشق حسین ، ناصر ، فرید اللہ کی اغوائیگی کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ ،فاٹا ڈویلولپمنٹ اتھارٹی کے مختلف محکموں کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین نے سیکورٹی کلیرنس تک فاٹا میں مختلف سروے کرنے سے معذرت کیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں سروے کے لئے انہیں فل پروف سیکورٹی کے اقدامات کئے جائیں جبکہ ان کے اغواء ہونے والے ساتھیوں کی بازیابی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ اغواء ہونے والے ملازمین کا تعلق پشاور، تخت بھائی ،مردان ، کوہاٹ وغیرہ سے ہے ۔ اغواء کئے جانے والے ملازمین کی بازیابی کے لئے مختلف مقامات پر جرگے بھی جاری ہیں جو کہ ناکام رہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں