بخشی پل میں پاکستان راہ حق پارٹی کے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا

پارلیمانی لیڈر حاجی سعیدالرحمن صافی، ضلعی صدرسعیداﷲ،مولانا نسیم ودیگر کی شرکت

اتوار 24 اپریل 2016 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان راہ حق پارٹی نے پی کے 8ضمنی الیکشن کے لئے نیو گڑھی بخش پل میں الیکشن آفس قائم کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان راہ حق پارٹی کے پشاور ڈسٹرکٹ کونسل میں پارلیمانی لیڈر حاجی سعیدالرحمن صافی نے الیکشن آفس کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں پاکستان راہ حق پارٹی ضلع پشاور کے صدر سعیداﷲ، پی کے8صدر مولانا نسیم ، پی کے8ضمنی الیکشن کے لئے امیدوار سرورجان رحمانی،الیکشن کمپین انچارج قاری روح اﷲ اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں اور کارکنوں نے شرکت کی، افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سعید الرحمن صافی نے کہا کہ پی کے8ضمنی الیکشن ہم خدمت کی بنیاد پر لڑرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جس سوچ کیساتھ ہمیں ووٹ دیا تھا اﷲ کے فضل سے اسی سوچ کو لیکر ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتررہے ہیں، 12مئی کو پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوار سرورجان رحمانی کامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ عوم 12مئی کو پاکستان راہ حق پارٹی کے انتخابی نشان استری پر مہر ثبت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں