وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن کاسورن سنگھ کی ہلاکت پر اظہارافسوس
تازہ ترین : 1

وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن کاسورن سنگھ کی ہلاکت پر اظہارافسوس

سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا ٗملک شاہ محمود خان کا بیان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جمشید الدین اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کی ناگہانی ہلاکت پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں انہوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ نے اقلیتی برادری کی خدمت کو ہی اپنا شعار بنایا ہوا تھا اور ان کی سوچ ہمیشہ صوبے اور ملک کی بہتری کیلئے ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سردار سورن سنگھ کے قاتلوں کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے گا۔انہوں نے سردار سورن سنگھ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 24/04/2016 - 16:37:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں