وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرا سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 4رکنی گروہ کوگرفتارکرلیاگیا
تازہ ترین : 1
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرا سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 4رکنی گروہ ..

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرا سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 4رکنی گروہ کوگرفتارکرلیاگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیراوررکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل میں ملوث چاررکنی گروہ کوگرفتارکرلیا ،ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ۔گرفتارہونیوالے ملزمان میں تین کاتعلق بونیر اورایک کاصوابی سے ہے۔پولیس کے مطابق وزیراعلی کے مشیراوررکن اسمبلی سورن سنگھ کے قتل میں ملوث چاررکنی گروہ گرفتار کوگرفتارکرلیا ہے، ملزمان کوبونیر کے پہاڑی علاقے سے گرفتارکیاگیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونیوالااسلحہ بھی برآمد کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارہونیوالے ملزمان میں تین کاتعلق بونیر اورایک کاصوابی سے ہے،گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ گرفتارملزمان کودہشت گردوں سے تعلق بھی ہوسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 23/04/2016 - 21:20:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں