وزیراعظم کا خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا غیر آئینی اقدام ہے،وزیراعظم اگر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تو اچھی مثال قائم ہوگی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 14:33

وزیراعظم کا خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا غیر آئینی اقدام ہے،وزیراعظم اگر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تو اچھی مثال قائم ہوگی۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی

پشاور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے وزیراعظم کے کمیشن بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا غیر آئینی اقدام ہے،وزیراعظم اگر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تو اچھی مثال قائم ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس کوئی ٹھوس شواہد یا ثبوت ہیں تو کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اے این پی پاناما لیکس الزامات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام بنانے کے فیصلے کو سراہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں