پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سردار ..
تازہ ترین : 1
پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ..

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ قتل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2016ء)تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی سورن سنگھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سورن سنگھ پر فائرنگ بونیر کے علاقے پیر بابا بازار میں کی گئی۔ فائرنگ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کی۔ تحریک انصاف کے رہنما سورن سنگھ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور تھے۔وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 20:18:57

اپنی رائے کا اظہار کریں