خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے میدانوں میں جلسے جلسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی

اب کھیلوں کے میدان صرف اور صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونگے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی،اعلامیہ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے میدانوں میں جلسے جلسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ کھیل کو مختلف اضلاع سے کھیلوں کے میدانوں کو سیاسی جلسوں،میلوں اور دیگر تقاریب کیلئے استعمال ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر خیبرپختونخوا حکومت کی جانب صوبے کے تمام اضلاع میں قائم کھیلوں کے میدانوں میں جلسوسوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی سیاسی جلسوں ،میلوں اور دیگر تقاریب کی وجہ سے کھیلوں کے میدانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے سیکرٹری کھیل اعظم خان کی جانب سے پابندی کا اعلامیہ تمام اضلاع کے ڈویثرنل کمشنرز کو جاری کردیا گیا اعلامیہ کے مطابق اب کھیلوں کے میدان صرف اور صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونگے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں