پشاور،پولیس نے شہر کے سرکاری سکولوں پر دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا کر تین رکنی دہشتگرد گروہ کو گرفتارکرلیا

جمعہ 22 اپریل 2016 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) پشاورپولیس نے شہر کے سرکاری سکولوں پر دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے تین رکنی دہشتگرد گروہ کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ نے نواحی علاقے سلمان خیل میں کاروائی کے دوران تین رکنی دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے دو دستی بم ، اسلحہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی پولیس کے مطابق تینوں دہشتگرد اسکولوں اوراہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے پولیس نے تینوں دہشتگردوں کے ناموں کی شناخت وصال عرف اسحاق ،سید گل اور عصمت اﷲ سے کی ہے پولیس کے مطابق وصال نامی دہشتگرد قومی ائیرلائن پر حملہ میں بھی ملوث رہ چکا ہے پولیس نے تینوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں