تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کے دہلیز پر سہولیات فراہم کررہی ہے ،محمد عاطف
جمعہ 22 اپریل 2016 15:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیرابتدائی وثانوی تعلیم اوربرقیات محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام کسی کا احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت عوام کوان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔اُنہوں نے مقامی لوگوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بھرپور نگرانی کریں اور غیر معیاری اور ناقص تعمیر کی کسی کو اجازت نہ دیں ۔
وہ یہاں یونین کونسل پار ہوتی کے علاقوں کچہ سڑک اور موسم کورونہ میں تین کروڑ 33 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے گلی کوچوں اور دیگر سکیموں کے افتتاح اور معائنے کے دوران مقامی لوگوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن واجد علی اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ محمد عاطف خان اس دوران لوگوں سے گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل معلوم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی کاموں میں کمشن اور اقرابا پروری کا دور دورہ تھا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوتا رہا تاہم موجودہ حکومت نے رشوت اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا ہے اور بلاامتیاز عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی کے 30 کے تمام یونین کونسلوں میں گلی کوچوں کی تعمیر کے علاوہ سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، نوجوانوں کو انڈور گیمز کی سہولت دینے کے لے جمنازیم کی تعمیر اور بجلی کے وولٹیج کے مسئلے کے حل کے اس حلقے میں 213 ٹرانسفارمر لگائے جارہے ہیں اسی طرح حلقے میں بجلی کی فراہمی کے درجنوں منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جبکہ کئی منصوبے زیر تکمیل بھی ہیں جس سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی کے 30 میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں جبکہ تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔محمد عاطف خان نے کچہ سڑک میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سکول پر کام کی رفتار تیز کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور، معاون خصوصی برائے صنعت سے صرافہ زرگران جیمزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی وفد ..
خیبرکالج آف ڈینٹیسٹری میں پہلی انٹرنیشنل ڈینٹل کامیاب کانفرنس کا انعقاد،پاکستانیوں سمیت عالمی ڈاکٹرز ..
بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںکا پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ
پشاور، گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ،خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ..
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعید اللہ جان کی زیر صدارت کھاد، چینی ، آٹا کی ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ ..
ضلعی انتظامیہ مردان کی تحصیل گھڑی کپورہ کے بازاروں میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی
جنرل سیکرٹری اے این پی خیبر پختونخوا حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار ..
ضلعی انتظامیہ خیبر کے انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان سے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کی ..
خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، علی امین گنڈاپور
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سندھ،ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی