اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے،انیسہ زیب طاہرخیلی
جمعہ 22 اپریل 2016 15:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کی وزیر محنت ومعدنی ترقی انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہاہے کہ اقتصادی ترقی میں محنت کشوں کاکلیدی کردار ہے جن کے خون پسینے سے صنعتوں کاپہیہ رواں دواں رہتاہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں صنعتی شعبے کوفروغ دینے کے ساتھ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ یہ ہنر مند طبقہ محرومیوں کے بھنور سے نکل کرترقی کے دھارے میں شامل ہوجائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاورمیں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ”متحدہ لیبر فیڈریشن “کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے تنظیم کے رہنماووٴں محمد اقبال اورفقیر حسین کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ صنعتی بستیوں میں محنت کشوں کے لئے قائم کالونیوں میں کوارٹرز کی نئی الاٹمنٹ عنقریب شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی جو خالصتا میرٹ کی بنیادوں پرحقدار ورکرز کو الاٹ کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کے لئے سکول یونیفارم اورکتابوں کی مد میں رقوم کے چیک بھی بہت جلد فراہم کئے جائیں جبکہ تعلیمی وظائف بھی صاف وشفاف طریقے سے محنت کشوں کے بچوں کو دیئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے محنت کشوں کے نمائندہ وفد سے کہاکہ وہ صرف میرٹ اورشفافیت پر یقین رکھتی ہیں لہٰذا ان کے محکموں میں خلاف ضابطہ یامیرٹ کے برعکس کسی بھی کام کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا اسلئے تمام امور میں خالصتاً میرٹ پر عمل کیاجائے گااوراس سلسلے میں لیبر تنظیموں اورمحنت کشوں کاتعاون بھی درکا ر ہے تاکہ میرٹ کی بالادستی، انصاف اور شفافیت پرصحیح طریقے سے عمل ہوسکے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کے پی اوپن شوٹنگ گالا پشاور گیریڑن میں اختتام پذیر ہو گیًا
پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ
پشاور۔ پاکستان ہائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا معاملہ
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے رحمان ..
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
پشاور ،28 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل
پشاور، سربند میں سابق دشمنی کی بنا پر ملزمان کی فائرنگ باپ،بیٹا جاں بحق ہوگیا
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا
خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری محکموں کو اخراجات میں 50 فیصد کمی کی ہدایت جاری کردی
خیبر پختونخوا، وزراء کی تنخواہ، مراعات اور الائونس میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو ارسال
پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی