بڈھ بیر اعوان آباد کے وفد کی ناظم ٹاؤن فور سے ملاقات،لوڈشیڈنگ سے مکینوں کو درپیش ..
تازہ ترین : 1

بڈھ بیر اعوان آباد کے وفد کی ناظم ٹاؤن فور سے ملاقات،لوڈشیڈنگ سے مکینوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا

پشاور ۔ 22 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل۔2016ء )پشاور کے علاقہ سیفن بڈھ بیر اعوان آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ ٹاؤن فور کے ناظم ہارون صفت نے پیسکو چیف کے ساتھ اٹھانے اورلوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ہینڈ پمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ عبدالمالک اور بوستان خان کی قیادت میں علاقہ مکینوں کے وفد ناظم ٹاؤن فور سے دفتر میں ملاقات میں کہا کہ اعوان آباد سیفن میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 14:28:49

اپنی رائے کا اظہار کریں