پشاورمیں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی
تازہ ترین : 1

پشاورمیں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی

پشاور ۔ 22 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل۔2016ء )پشاور میں ٹریفک حادثات میں جواں سال لڑکا جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے نحقی کے رہائشی احسان اللہ ولد داؤد خان نے تھانہ ہشتنگری میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا 19 سالہ بیٹا اکرم گھر جا رہا تھا کہ اس دوران جلیل کبابی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار ویگن نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور ویگن سمیت موقع سے فرار ہو گیا دوسری جانب تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر گلشن رحمن کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار محمد افضل سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 14:28:49

اپنی رائے کا اظہار کریں