پشاور میں تھانہ حیات آباد کے حدود میں سرچ آپریشن، 60 افراد گرفتار،آسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

پشاور میں تھانہ حیات آباد کے حدود میں سرچ آپریشن، 60 افراد گرفتار،آسلحہ برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل۔2016ء )سیکورٹی ٰ فورسز اور پولیس نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں سرچ اپریشن کرکے افغان باشندون سمیت ساٹھ سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے تھانہ حیات آباد کی حدود کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے دس افغان باشندوں سمیت ساٹھ سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں تین رپیٹر،چھ رائفل ،چھ کلاشنکوپ اور ایک پستول شامل تھے۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم رہائش پذیر بھی شامل تھے۔ سرچ آپریشن میں پولیس ،لیڈی پولیس، اور سراغ رساں کتوں کیساتھ بی ڈی ایس کے عملے نے بھی حصہ لیا۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 11:51:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں