پشاور،خیبرپختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کااجلاس

اجلاس میں صوابی میں اراضی کے انتقالات کے دوران ریوینومحاصل اورزرعی ٹیکس کی وصولی پرتفصیلی بحث کی گئی

جمعرات 21 اپریل 2016 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوااسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کاایک اجلاس جمعرات کے روز چیئرمین کمیٹی ورکن صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفورکی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین پیر محمدخان ،عسکر پرویز اور ضیا اﷲ خان بنگش کے علاوہ محکمہ مال اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع صوابی میں اراضی کے انتقالات کے دوران ریوینومحاصل اورزرعی ٹیکس کی وصولی پرتفصیلی بحث کی گئی ۔کمیٹی نے محکمہ مال اور دیگرمتعلقہ اداروں کو اراضی کے انتقال کے لئے زرعی پیداوار کے مطابق ٹیبل ٹیکس اوردیگرٹیکس وصول کرنے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تمام متعلقہ ادارے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر محاصل کے وصولی کویقینی بنائیں تاکہ عوام زمین کی خریدوفروخت کے دوران سٹیمپ پیپر کی بجائے باقاعدہ انتقالات کوترجیح دیں۔

کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پٹواری اوردیگر عملے کی حالیہ اپ گریڈیشن کی رپورٹ منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کی جائے ۔اسی طرح تحصیلدار ضلع صوابی ،سرکل گردآوراورحلقہ پٹواری ادینہ کے خلاف کاروائی کرکے متاثرہ فرد فضل واحدکازرعی ریکارڈ درست کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں