جمعیت طلباء اسلام خیبر پختو نخوا کے صوبائی سطح پر ہونے والے انتخابات مکمل ہوگئے
تازہ ترین : 1

جمعیت طلباء اسلام خیبر پختو نخوا کے صوبائی سطح پر ہونے والے انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء)جمعیت طلباء اسلام خیبر پختو نخوا کے صوبائی سطح پر ہونے والے انتخابات مکمل ہوگئے،انتخابات میں قاری عدنان خان صوبائی صدر ،عبدالقیوم یٹنی سنیئر نائب صدراور محمد طیب اکبری ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت طلباء اسلام کے صدر قاری عدنان خان کا کہنا تھا کہ جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی سطح کے انتخابات کی سرپرستی جمعیت طلباء اسلام خیبر پختو نخوا کے امیر مولانا گل نصیب جبکہ انتخابات کی نگرانی مرکزی کنوینئر عبدالواحب نے کی ،الیکشن میں صوبے کے عمومی اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور صوبائی کابینہ کیساتھ ساتھ مجلس شوریٰ کے ممبران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں صدر قاری عدنان‘سنیئر نائب صد ر عبدالقیوم بیٹنی‘نائب صدراول ملک بلال‘نائب صدر دویم شاہ نواز‘جنرل سیکرٹری طیب اکبری سمیت 14ارکان کو منتخب جبکہ شوریٰ سے 37 ارکان کو منتخب کیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 21:18:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں