خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار چھپوانے والے ایم ڈی خیبر بنک پانچ رکنی ..
تازہ ترین : 1

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار چھپوانے والے ایم ڈی خیبر بنک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار چھپوانے والے ایم ڈی خیبر بنک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے اورکمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا،ذرائع کے مطابق ایم ڈی خیبربنک شمس القیوم نے وزیر اعلی کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کیسامنے بیان ریکارڈ کروایا۔

صوبائی چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ دوسرے مرحلے میں خیبر بنک کے برطرف ملازمین کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔ صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید بھی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی چار وزراء اورایک سیکریٹری پر مشتمل ہے۔ معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 21:00:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں