فلاحی ریاست کاقیام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، عنایت اللہ

جب تک پاکستان کو اسلامی اقدار پر مبنی فلاحی ریاست نہیں بنایا جاتا تب تک مسائل جو ں کے تو ں رہیں گے،سینئروز یرخیبرپختونخوا

بدھ 20 اپریل 2016 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کو اسلامی اقدار پر مبنی فلاحی ریاست نہیں بنایا جاتا تب تک ہمارے مسائل جو ں کے تو ں رہیں گے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے میں بنیادی سہولیات سے محروم عوام کے لئے سیاسی اورسماجی ہر فورم پر فلاحی ریاست کے قیام کے لئے ہمیں مخلصانہ کاوٴشیں کرنی چاہیئے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز الخدمت فاوٴنڈیشن وومن وینگ (ٹرسٹ)پشاورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاوٴنڈیشن وومن وینگ کی نمائندہ خاتون نے صوبائی وزیر کو وومن وینگ ٹرسٹ کی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ خصوصاًنوجوان نسل دین اسلام کی تعلیمات پرعمل پیراہونے کی بجائے مغرب زدہ ہوتی جارہی ہے جوکسی الیمہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ خاندانی اکائی کے ٹوٹنے کی وجہ سے آج کل روحانی اور نفسیاتی پر خلفشارکاشکارہے اورہمیں بحیثیت مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی خاندانی اکائی کی شاندارروایات کی حفاظت کرتے ہوئے پاک وشفاف زندگی گزارنی چاہیئے اوروقت کاتقاضہ ہے کہ مسلمان متحدہوکر آغیار کی بے پردگی کے کلچراورسازشوں کو نکام بنائیں ۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہمدردی خدمت وایثار کاجذبہ موجود ہے اورماضی میں لوگوں کی طرف سے سیلاب ،زلزلہ اوردیگر قدرتی آفات میں متاثرین کی بے لوث خدمت کامظاہرہ اس امر کامنہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عام لوگوں میں ایثار ،خیرات وصدقات اورہمدردی کاجزبہ نہ ہوتاتوآج ہم ایک بہت بڑے معاشرتی اورمعاشی بحران سے گزررہے ہوتے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود متاثرین کی بے لوث امداد کی۔سینئر صوبائی وزیر نے الخدمت فاوٴنڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر فلاحی تنظیموں کو بھی فاوٴنڈیشن کی پیروی کرتے ہوئے آگے آناچاہیئے تاکہ نادار ،یتیم،بے سہارا اوردکھی انسانیت کی مربوط اور منظم طورپر زیادہ سے زیادہ خدمت کی جاسکے ۔آخر میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ پوزیشن ہولڈرزمیں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں