پشاور،سا لانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس

بدھ 20 اپریل 2016 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) سا لانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16 کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ترقیاتی سکیموں کی جائزہ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال کی زیرِ صدارت بدھ کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات و مواصلات، آبنوشی، آبپاشی، تعلیم ، صحت ، لایئوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، زراعت، نکاسی آب، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تحت جاری متعدد قسم کے منصوبوں پر غورغوض کیا گیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہر محکمے کے سربراہ نے اپنے اپنے محکمے سے متعلق جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بعض ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل مسائل و مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے حل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلا س میں آبنوشی کے ٹیوب ویل کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کی بقا یا جات کی ادائیگی سے متعلق غوروغوض کیا گیا۔

بجلی کے محکمے کے آفیسران نے اس موقع پر اجلا س کو بجلی کی فراہمی اور بقایا جات کی عدم وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ تعمیرات کو بعض سکولوں پر جاری کام جلد مکمل کر کے محکمہ تعلیم کو سپرد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ۔ ضلع بنوں میں بعض پرائمری سے مڈل ،مڈل سے ہائی اورہائی سے ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا اور ان سکولوں میں اضا فی سہولیات اور اضافی کمروں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ضلع بنوں میں بعض پٹوارخانوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور مکمل شدہ پٹوار خانوں کو متعلقہ ضلع کے پٹواری کو حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلا س میں ضلع بنوں کیلئے چارسالہ جلد مکمل کرنے کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ محکمہ زراعت ، لایئو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ، شفاخانہ حیوانات کے شعبوں کے تحت جاری منصوبے جلد مکمل کرنے اور اس سلسلے میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال نے محکمہ تعمیرات سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو اپنے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرنے اور ان کے بہتر اور جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہد ایت کی ،انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کے ذمہ دار افسر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے محکمے سے متعلق منصوبے جلد مکمل کرنے سے متعلق اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ ان منصوبوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکے جن کے لئے ان کو شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ مال کے آفیسران و عملے کو اپنے فرائض بہتر طور پر سرانجام دینے اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں