پشاور،دوروز قبل بیوی ،بیٹیوں کوقتل کرنیوالاملزم گرفتار

ملزم نشے کاعادی ،گھریلو جھگڑے پر بیوی،بیٹیوں کوقتل کیا تھا

بدھ 20 اپریل 2016 17:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے غریب آباد میں دو روز قبل بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم نشے کا عادی ہے اور گھریلوں جھگڑے پر بیوی اوربیٹیوں کوقتل کیاگیا تھا۔پشاور فقیر آبادتھانے میں اے ایس پی فقیر آباد سرکل نے پریس کانفرس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل اٹھارہ اپریل کو ملزم عمر گل نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے طیش میں آ کر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں بارہ سالہ رابعہ اور چودہ سالہ لائبہ کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس نے جدید خطوط پر کام کرتے ہوئے موبائل ٹریس کیا اور ملزم کو پہاڑی پورہ کی حدود سے گرفتار کر لیا ہے ۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیش میں آکر اس نے اپنی بیوی اور بیٹیوں کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے دوسری کاروائی میں کیپٹل سٹی پولیس نے پہاڑی پورہ کی حدود میں اندھے قتل کاسراغ لگا لیا۔ چار روز قبل ملزمان نے خاتون کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں