پشاور : افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا فیصلہ۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ
تازہ ترین : 1

پشاور : افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا فیصلہ۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے افغانیوں کی غیر قانونی آمدورفت روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا کہ کوئی بھی افغانی باشندہ بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستان کابل کے معاملے پر افغانستان کو اعتماد میں لے گا۔ وزیر اعلٰی اور گورنر خیبر پختونخواہ کی قیادت میں ایک وفد کابل جائے گا۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ افغانیون کی غیر قانونی آمد روکنے کا فیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 11:42:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں