محمد نوازشریف حکومت مشرف سے زیادہ ظالم ہے، میاں صاحب کو کھانسی بھی ہوتی ہے تو علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں،عمران خان

اپنی کرپشن چھپانے کیلئے وزیراعظم نے غریبوں کے ہسپتال پر الزام لگایا، اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟ حکمران کرپشن کی فائلیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کیلئے رکھتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کی پشاورمیں پریس کانفرنس

منگل 19 اپریل 2016 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو کھانسی بھی ہوتی ہے تو علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نوازشریف نے غریبوں کے ہسپتال پر الزام لگایا، اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟۔وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف حکومت مشرف سے بھی زیادہ ظالم ہیں، حکمرانوں نے منی لارڈنگ کرکے ملک کاپیسہ باہر بھجوادیا،عمران خان کاکہنا تھا کہ جس وقت حکومت ملی تودہشت گردی سے صوبے کے حالات انتہائی خراب تھے،ہماری حکومت بنی توحالات بہترہوئے،ہمیں خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پر خوشی ہے، شوکت خانم پرالزامات لگانے کے حوالے سے عمران خان کہنا تھا کہ اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟ حکمران کرپشن کی فائلیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کیلئے رکھتے ہیں، کپتان کاکہنا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون پر الزام لگا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں آکر وضاحت دی، ڈیویڈ کیمرون نے اپنے 6سال کے ٹیکسوں کی پوری تفصیل دے دی ہے ، اس لئے میاں صاحب کی ذمہ داری تھی کہ ٹیکسوں کو ڈکلیئر کرتے ،عمران خان کاکہنا تھا کہ لندن میں مسلم لیگ نے اپنی چوری چھپانے کیلئے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ خیبربینک کے حوالے سے وزیراعلی پرویزخٹک نے کمیٹی بنائی ہے اوراپنی رپورٹ پیش کریگی،عمران خان نے مردان میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں