گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
منگل 19 اپریل 2016 18:51
پشاور۔19اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء )پشاورمیں متعین امریکہ کے قونصل جنرل مسٹرویلیم جے مارٹن اورقونصلیٹ میں اکنامک چیف مس کیتھرین ہاف مین نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی صورتحال اورفاٹامیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیزکی واپسی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔(جاری ہے)
گورنر نے ملاقات کے دوران، ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت خاص طور پر فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اٹھارہی ہے اور واضح کیا کہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فاٹامیں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آچکی ہے اور ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کی واپسی وبحالی سمیت قبائلی عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرائے جنگوں میں ہم ایندھن بنے رہے۔ جہاد کے نام پر جو جنگ ہوئی وہ ہماری جنگ نہیں تھی،اسد قیصر کی پریس کانفرنس ..
[وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ ..
g40 سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی
qواپڈا ہائیڈرو یونین وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ امور سے متعلق اہم فیصلے
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،مزمل اسلم
ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا ..
گلبہار پولیس کی کارروائی، راہ چلتے شہریوں سے موبائل چھینے میں ملوث ملزمان گرفتار
پشاور کے مختلف علاقوں میں گاڑی کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین کلوگرام چرس ..
-ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبد اللہ جلال خان کی بروقت کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا