گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کی مردان بم دھماکے کی شدید مذمت

منگل 19 اپریل 2016 18:51

پشاور۔19اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء )گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے منگل کے روز مردان میں ایکسائز کے دفترکے باہر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے دھماکے سے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے دکھ میں برابرکی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام سے کہاکہ بم دھماکے میں زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے بزدلانہ اورافسوسناک واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائیگا اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کاہرصورت پیچھا کیاجائیگا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں