ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا تھانہ داؤدزئی کا معائنہ،ایس ایچ او اورقائمقام محررمعطل
تازہ ترین : 1

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کا تھانہ داؤدزئی کا معائنہ،ایس ایچ او اورقائمقام محررمعطل

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل۔2016ء )ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے تھانہ داؤدزئی کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی نے تھانے کی ریکارڈ ، مختلف رجسٹر اور نفری چیک کی جس میں تھانہ ،چوکیات اور ناکہ بندیوں کی ٹوٹل 148پولیس نفری میں سے صرف 12 اہلکار موجود باقی نفری کی غیر حاضری پر اور تھانے میں انتظامات کو کنٹرول نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی اعجازللہ سسپنڈ جبکہ قائم مقام محرر امتیاز خان کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

اس کے علاوہ سٹی میں جنرل ہولڈاپ کے موقع پر تھانہ خان رازق شہید کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات اور الرٹ رہنے پر پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد دی گئیں ۔ایس ایس پی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں نقد انعامات اور توصیفی اسناد دیئے جائینگے اور غفلت برتنے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 22:08:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں