پشاورکے مختلف علاقوں میں اشتہاریوں و غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سینکڑوں افرادگرفتار

پیر 18 اپریل 2016 21:52

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ایس ایس پی آپریشن پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر کینٹ ،سٹی اور رورل سرکلز کے ایس پیز کی نگرانی میں ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیموں نے مختلف ڈیویژنز میں اشتہاری ملزمان اور غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈی ایس کینٹ نے 19 اشتہاری ملزمان 52افغان مہاجرین ،ایس ڈی پی او ٹاؤن 3اشتہاری 87افغان مہاجرین ،ڈی ایس پی ریگی 1اشتہاری 46افغان ،ڈی ایس پی گلبہار 12اشتہاری 32افغان مہاجرین ،ایس ڈی پی او فقیر آباد 33اشتہاری 305افغان مہاجرین ،ڈی ایس پی سٹی ون 10اشتہاری ملزمان 82افغان ،سٹی ٹو میں 2اشتہاری اور63افغان مہاجرین ،ڈی ایس پی سبرب 18اشتہاری اور 101مہاجرین ،ڈی ایس پی رورل 16اشتہاری اور84افغان مہاجرین ،ڈی ایس پی چمکنی 8اور 47افغان مہاجرین ،ڈی ایس پی صدر سرکل 24اشتہاری اور 21افغان مہاجرین ،ٹوٹل 159اشتہاری مجرمان جبکہ 1267 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں