مذاکرات کامیاب ‘ نیبرہورڈ اورویلج کونسل ناظمین نے احتجاج موخر کردیا

ضلع ناظم کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی اور سیکرٹری بلدیات سے ملاقات کا وعدہ

پیر 18 اپریل 2016 21:51

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) مذاکرات کامیاب ‘ نیبرہورڈ اورویلج کونسل ناظمین نے احتجاج موخر کردیا تفصیلات کے مطابق پیر کو سو کے قریب ویلج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل کے ناظمین اپنے مطالبات کے حل کیلئے ضلع ناظم آفس پہنچ گئے ناظمین نے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ اوردیگر ترقیاتی منصوبے تا حال تاخیر کا شکار ہیں ناظمین نے اپنے مطالبات حل نہ ہونے پر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کی دھمکی دی ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان اور ڈسٹرکٹ ممبر گل افضل نے ناظمین کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کئے جبکہ ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریا ض احمد کو 72 گھنٹوں میں ناظمین کی تنخواہیں ریلز کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اسی ہفتے فنڈز اوردیگر مسائل کے حل کے لئے سیکرٹری بلدیات سے ناظمین کے ہمراہ ملاقات کی یقین دہانی کرائی جس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویلج کونسل اورنیبرہو رڈ کونسل کے ناظمین نے اپنا احتجاج موخر کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا -

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں